بہار کی ایک یونیورسٹی کا عجیب کارنامہ، 100 نمبر کے پرچے میں 257 نمبر دیے

بہار کی ایک یونیورسٹی کا عجیب کارنامہ، 100 نمبر کے پرچے میں 257 نمبر دیے

بہار کی بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، مظفرپور میں نتیجوں میں حیران کن غلطی سامنے آئی ہے جہاں کئی طلبہ کو 100 نمبر کے پرچے میں 257 نمبر دے دیے گئے۔ بعض کو 30 نمبر کے پریکٹیکل میں 225 نمبر ملے۔ طلبہ سخت ناراض ہیں اور کئی دنوں سے یونیورسٹی کے چکر لگا رہے ہیں۔ کئی طلبہ کے مارک شیٹ روک دیے گئے ہیں جبکہ کچھ کو ناکام بھی دکھا دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے تکنیکی غلطی قرار دیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی