گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں 660 فلسطینی گرفتار، 39 بچے اور 25 خواتین بھی شامل

گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں 660 فلسطینی گرفتار، 39 بچے اور 25 خواتین بھی شامل

گزشتہ ماہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سے 660 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 25 خواتین اور 39 بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے میڈیا دفتر (ASRA) کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 18 ہزار فلسطینی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 570 خواتین اور تقریباً 1,400 بچے بھی گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ 13 جون کے بعد گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں الجزیرہ