اتر پردیش کانگریس کے رہنما دانش علی اور عمران مسعود نے الزام لگایا ہے کہ انہیں احتجاج سے متاثر بریلی کی طرف جاتے ہوئے ’گھر میں نظر بند‘ کر دیا گیا۔ بریلی میں ’آئی لو محمد‘ تنازعے کے درمیان سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے۔ 26 ستمبر کے تشدد کے بعد سے اب تک 81 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 4 اکتوبر تک شہر بھر میں پولس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔