ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو تین دن کی فیملی تعطیلات کے لیے تھائی لینڈ کے فوکٹ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کے خلاف سنگین مقدمات زیر التوا ہیں۔ ہائی کورٹ نے ممبئی پولس کے اقتصادی جرائم ونگ کے ذریعہ جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر کو روکنے سے بھی انکار کردیا۔ جوڑے پر 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں دھوکہ دہی کا الزام ہے۔