بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لنچ تک ویسٹ انڈیز نے 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے ہیں۔