بھارت، چین کے درمیان معاہدہ، 26 اکتوبر سے براہ راست پروازیں شروع ہوں گی

بھارت، چین کے درمیان معاہدہ، 26 اکتوبر سے براہ راست پروازیں شروع ہوں گی

بھارت اور چین نے براہِ راست فضائی خدمات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جو 26 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سول ایوی ایشن حکام کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ انڈیگو نے کولکتہ سے گوانگزو تک روزانہ پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دہلی سے بھی جلد پروازیں متوقع ہیں۔ چار سال بعد پروازوں کی بحالی تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دے گی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی