افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں جو طالبان کے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔ امیر خان متقی پر اقوام متحدہ کی پابندیاں ہیں اور ان کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ بھارت اب تک طالبان سے محدود روابط رکھتا آیا ہے جو زیادہ تر انسانی امداد اور سلامتی سے متعلق ہیں۔