زوبین گرگ کی موت: ساتھی گلوکار اور موسیقار گرفتار، کل گرفتاریاں 4 تک پہنچیں

زوبین گرگ کی موت: ساتھی گلوکار اور موسیقار گرفتار، کل گرفتاریاں 4 تک پہنچیں

معروف گلوکار زوبین گرگ کی موت کے معاملے میں جمعرات کو دو مزید قریبی افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ساتھی موسیقار شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرت پربھا مہانتا شامل ہیں۔ دونوں سنگاپور میں گرگ کی موت کے وقت موجود تھے۔ پولس نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ اس سے قبل گرگ کے مینیجر سدھارتھ شرما اور ایونٹ آرگنائزر شیامکانو مہانتا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے