فرانس میں جمعرات کو ایک بار پھر ہزاروں افراد حکومت کی اخراجات میں سخت کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ 200 سے زائد شہروں اور قصبوں میں نکالی گئی ریلیوں کے دوران ایفل ٹاور بھی بند کر دیا گیا۔ احتجاجی مارچ میں مزدوروں، طلبہ اور ریٹائرڈ افراد نے حصہ لیا اور امیروں پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 1,95,000 افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔