حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر جلد اپنا باضابطہ ردعمل دے گی۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے ایک گفتگو میں کہا کہ تحریک فلسطینی عوام کے مفاد میں اپنے مؤقف کا اعلان کرے گی اور اس حوالے سے جلد فیصلہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس منصوبے کو وقت کے دباؤ میں آ کر قبول نہیں کر رہے۔‘‘