وزیراعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے بہار کے نوجوانوں سے ورچوئل مکالمہ کریں گے اور اس دوران 62 ہزار کروڑ سے زائد کے ترقیاتی و روزگار سے متعلق منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی آن لائن شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بہار کی نئی مکھیا منتری نشچے سویم سہایتا بھتہ یوجنا کا بھی آغاز کریں گے جس کے تحت 5 لاکھ گریجویٹس کو دو سال تک ماہانہ 1000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔