ٹرمپ کی بمباری بند کرنے کی اپیل کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملہ، 6 افراد ہلاک

ٹرمپ کی بمباری بند کرنے کی اپیل کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملہ، 6 افراد ہلاک

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ حماس امن کے لیے تیار ہے اور اس نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی 20 نکاتی منصوبے کو قبول کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی میں ایک مکان پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ خان یونس میں دو افراد مارے گئے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی