کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے گروپ میچ کے دوران بھارت کی کپتان ہرمن پریت کور نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا۔ ٹاس کے وقت بھارتی اور پاکستانی کپتان الگ الگ آئیں اور ایک دوسرے سے نظریں بھی نہ ملائیں۔ یہ پالیسی پہلے مردوں کے ایشیا کپ میں اپنائی گئی تھی۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔