اتر پردیش کے مین پوری کے گوپال پور گاؤں میں ایک حاملہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے جہیز کے لیے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ متاثرہ رجنی کماری (21) کی شادی اس سال اپریل میں سچن سے ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) راہل متھاس نے بتایا ’’شوہر اور اس کے خاندان کے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔‘‘