امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس غزہ میں اقتدار نہیں چھوڑتی تو اسے ’مکمل تباہی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے پاس امن منصوبہ قبول کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے اتوار شام 6 بجے (واشنگٹن وقت) تک کا وقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کسی نہ کسی طرح قائم ہو کر رہے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی منصوبے پر رضامند ہیں۔