جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال کے ٹراما سینٹر میں رات گئے آگ لگنے سے 6 مریض ہلاک ہوگئے۔ پولس کے مطابق آگ نیورو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔ مریضوں میں دو خواتین اور چار مرد شامل تھے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ عملے کو پہلے ہی دھواں دکھائی دیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے موقع کا دورہ کیا اور انکوائری کے احکامات دیے۔