مدھیہ پردیش کے اندور میں دسہرہ کی تقریب کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کرنے کے الزام میں گوشا محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف حیدرآباد کے شاہ علی بنڈہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 61 اور 67 کے ساتھ بھارتیہ نیا سنہتا کی مختلف متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔