اڈیشہ کے تاریخی شہر کٹک میں درگا پوجا کے جلوس کے دوران ہوئے تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ درگاہ بازار علاقے میں اونچی آواز میں موسیقی پر تنازعہ بڑھ کر پتھراؤ اور تشدد میں بدل گیا جس میں پولس افسر سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے 36 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بند کردیا ہے۔ پولس نے اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے امن و بھائی چارے کی اپیل کی ہے۔