الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بہار میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے، 6 نومبر اور 11 نومبر کو، گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ صوبہ کی 243 سیٹوں میں سے 121 پر پہلے مرحلے میں اور بقیہ پر دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بہار میں اس بار مقابلہ این ڈی اے اتحاد اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان ہوگا۔ پرشانت کشور اپنی نئی پارٹی ’جن سوراج‘ کے ساتھ انتخابی میدان میں قدم رکھیں گے۔