تلنگانہ کے جوگلامبا گڈوال ضلع میں قومی شاہراہ NH-44 پر اداکار وجے دیوراکونڈا کی کار کو پیچھے سے ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آندھرا پردیش کے پُتّاپرتھی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ ان کی کار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دوسری گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔ وجے کے ڈرائیور نے پولس میں شکایت درج کرائی ہے اور تفتیش جاری ہے۔