پاکستان نے پہلی بار نایاب معدنیات کی کھیپ امریکہ بھیجی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ’یو ایس اسٹریٹجک میٹلز‘ نے ستمبر میں پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے اور اب اینٹی مونی، کاپر کنسنٹریٹ، نیوڈیمیم اور پراسیوڈیم جیسے عناصر کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کردی گئی ہے۔ کمپنی پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے معدنی ترقی اور ریفائنری منصوبے قائم کرے گی۔