سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 45 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 45 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے مدینہ کے قریب بس حادثے میں تلنگانہ کے 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس میں آئل ٹینکر سے ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تلنگانہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں ٹائمس آف انڈیا