عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد شیخ حسینہ کا پہلا ردعمل

عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد شیخ حسینہ کا پہلا ردعمل

ڈھاکا کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹریبونل پر جانبداری اور منصفانہ سماعت نہ دینے کا الزام لگایا۔ حسینہ کا کہنا ہے کہ مقدمے کا مقصد عوامی لیگ کو نشانہ بنانا اور موجودہ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے عالمی عدالت میں شفاف سماعت کا مطالبہ بھی دہرایا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی