سعودی ولی عہد ایم بی ایس امریکی کیپیٹل میں قانون سازوں سے ملاقات کریں گے

سعودی ولی عہد ایم بی ایس امریکی کیپیٹل میں قانون سازوں سے ملاقات کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بدھ کو اپنے امریکہ دورے کے دوسرے دن کیپٹل ہل پہنچے جہاں اسپیکر ہاؤس مائیک جانسن نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا۔ اس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک اراکین نے شرکت کی۔ ایک روز قبل انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کی اور سعودی سرمایہ کاری کو امریکہ میں بڑھانے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے اسلحہ فروخت، سول نیوکلیئر تعاون اور مصنوعی ذہانت کے نئے معاہدوں کا اعلان بھی کیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں العربیہ