روسی صدر پوتن دہلی پہنچ گئے، آج رات پی ایم مودی کے ساتھ پرائیویٹ ڈنر

روسی صدر پوتن دہلی پہنچ گئے، آج رات پی ایم مودی کے ساتھ پرائیویٹ ڈنر

روسی صدر ولادیمیر پوتن جمعرات شام 6:35 پر دہلی پہنچے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے پالَم ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ مودی آج شب انہیں نجی عشائیہ پر مدعو کریں گے جب کہ باضابطہ سربراہی ملاقات جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں استقبالیہ کے بعد حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔ پوتن کل راج گھاٹ بھی جائیں گے۔ دورے میں دفاع، توانائی اور تجارت مرکزی موضوعات ہیں اور متعدد معاہدوں کی توقع ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی