انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر جانچ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ چھاپے کے دوران ممتا بنرجی نے ایک انتخابی کنسلٹنٹ کے گھر اور دفتر سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور اہم دستاویزات ہٹا لیں۔ ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی منی لانڈرنگ اور کوئلہ اسمگلنگ سے متعلق تفتیش میں رکاوٹ بنی۔