امریکی ریاست مشی گن کے شہر ہمٹرامک میں ایک سڑک کا نام بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ شہر کی کونسل نے کارپنٹر اسٹریٹ کے ایک حصے کو خالدہ ضیا اسٹریٹ کا نام دینے کی منظوری دی۔ ہیمرٹرمک امریکہ کا پہلا شہر ہے جہاں آبادی اور سٹی کونسل دونوں میں مسلم اکثریت ہے۔ کونسل میں بنگلہ دیشی نژاد اراکین کی کاوشوں سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔