امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر پابندیوں سے متعلق ایک دو جماعتی بل کی حمایت کر دی ہے جس کے تحت روس سے تیل یا یورینیم خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم کے مطابق اس بل کا مقصد روسی جنگی معیشت کو کمزور کرنا ہے۔ اس مجوزہ قانون کے نفاذ کی صورت میں بھارت، چین اور برازیل جیسے ممالک بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔