مرکزی بجٹ 27-2026 یکم فروری کو پیش ہوگا، اقتصادی جائزہ انتیس جنوری کو

مرکزی بجٹ 27-2026 یکم فروری کو پیش ہوگا، اقتصادی جائزہ انتیس جنوری کو

مرکزی بجٹ 27-2026 یکم فروری بروز اتوار پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ سے قبل اقتصادی جائزہ 29 جنوری کو پیش ہوگا۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو صدرِ جمہوریہ کے خطاب سے ہوگا اور یہ اجلاس 2 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کا پہلا مرحلہ تیرہ فروری کو ختم ہوگا جس کے بعد پارلیمنٹ 9 مارچ کو دوبارہ کام شروع کرے گی۔ اس دوران مختلف وزارتوں کے اخراجاتی مطالبات پر جانچ کی جائے گی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی