ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے ملک میں جاری احتجاج کے دوران امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں تمام متکبر اور ظالم حکمران انجام کو پہنچے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باعث شروع ہونے والے مظاہروں میں بیرونی مداخلت شامل ہے۔ احتجاج ملک کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔