چھتیس گڑھ کے ضلع دنتےواڑہ میں جمعہ کے روز 63 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے جن میں 36 ایسے نکسلی شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر ایک کروڑ انیس لاکھ پچاس ہزار روپے کا انعام مقرر تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔ نکسلی جنوبی بستر، مغربی بستر اور ماڑ علاقوں میں سرگرم تھے۔ حکومت کی بازآبادکاری پالیسی سے متاثر ہو کر انہوں نے تشدد ترک کیا۔