اتر پردیش: دلت خاتون کے قتل پر خاندان نے آخری رسومات سے انکار کر دیا

اتر پردیش: دلت خاتون کے قتل پر خاندان نے آخری رسومات سے انکار کر دیا

اتر پردیش کے سردھانا علاقے کے گاؤں کپساد میں دلت خاتون کے قتل اور بیٹی کے اغوا کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزمان کی گرفتاری اور بیٹی کی بحفاظت بازیابی تک آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق دو ملزمان کے خلاف سخت دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دس سے زائد ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔ علاقے میں بھاری پولس نفری تعینات ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی