ایران میں حکومت مخالف احتجاج 21 صوبوں کے 45 سے زائد شہروں تک پھیل چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران سخت کریک ڈاؤن میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 2200 سے زیادہ گرفتار کیے گئے ہیں۔ احتجاج کا آغاز بڑھتی مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف تہران کے تاجروں کی ہڑتال سے ہوا تھا۔ انسانی حقوق اداروں کے مطابق بچوں سمیت کئی مظاہرین ہلاک ہوئے جبکہ حکومت نے انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔