بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کے بعد طارق رحمان نے باضابطہ طور پر پارٹی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پارٹی کے مطابق نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں انہیں متفقہ طور پر اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ طارق رحمان کی تقرری کو آئندہ قومی انتخابات کے لیے انہیں وزیرِاعظم کے امیدوار کے طور پر دیکھے جانے کی قیاس آرائیاں بھی تقویت ملی ہیں۔