انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی پی اے سی کول اسکیم معاملے میں مغربی بنگال حکومت اور وزیرِاعلیٰ ممتا بنرجی پر تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ای ڈی نے آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت درخواست دائر کر کے واقعے کی جانچ کے لیے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ مداخلت سے اس کی آزاد اور منصفانہ تفتیش متاثر ہوئی ہے۔