ناروے کی نوبیل کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نوبل امن انعام نہ تو کسی اور کو منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی تقسیم یا واپس لیا جا سکتا ہے۔ یہ وضاحت وینزویلا کی حزبِ اختلاف کی رہنما اور نوبل انعام یافتہ ماریا کورینا مچادو کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دینا چاہتی ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ فیصلہ ہمیشہ کے لیے حتمی ہوتا ہے۔