امریکی ریاست مسیسیپی کے کلے کاؤنٹی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 6 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے تین الگ مقامات پر پیش آئے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کلے کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ ملزم اب حراست میں ہے اور عوام کے لیے مزید خطرہ نہیں۔ ۔ کلے کاؤنٹی مسیسیپی کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے جس کی آبادی تقریباً بیس ہزار ہے۔