کشمیری شخص نے ایودھیا رام مندر میں نماز پڑھنے کی کوشش کی، حراست میں

کشمیری شخص نے ایودھیا رام مندر میں نماز پڑھنے کی کوشش کی، حراست میں

ایودھیا کے رام مندر احاطے میں ایک کشمیری شخص کی جانب سے نماز ادا کرنے کی مبینہ کوشش پر سکیوریٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولس کے مطابق احمد شیخ نامی شخص مندر میں داخل ہونے کے بعد سیتا رسوئی کے قریب بیٹھا جہاں اس کی سرگرمیوں پر سکیوریٹی نے مداخلت کی۔ بعد ازاں اسے پولس کے حوالے کر دیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔ واقعے کی جانچ جاری ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے