بھارتی کرکٹ اسٹار ویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بین الاقوامی کرکٹ میں 28 ہزار رنز مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آل ٹائم رنز فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کوہلی یہ سنگ میل 624 اننگز میں عبور کرنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز ہیں۔ ان سے آگے اب صرف سچن ہیں۔