شمالی بھارت میں شدید سردی کی لہر، درجۂ حرارت دو ڈگری تک گرنے کا امکان

شمالی بھارت میں شدید سردی کی لہر، درجۂ حرارت دو ڈگری تک گرنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جنوری کو شمالی بھارت شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا اور کئی علاقوں میں درجۂ حرارت دو ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ہماچل پردیش میں شدید سردی اور گھنے کہرے کا خدشہ ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے