امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حالیہ امریکی کارروائی کے بعد کیوبا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری معاہدہ نہ کیا تو اس کو تیل اور مالی امداد مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ ٹرمپ کے مطابق ماضی میں کیوبا وینزویلا سے تیل اور رقم حاصل کرتا رہا مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ امریکی دباؤ کے باعث کیوبا کی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔