تمل اداکار اور سیاست دان وجئے سے سی بی آئی نے کرور بھگدڑ معاملے میں 6 گھنٹے سے زائد تک تفتیش کی۔ رپورٹ کے مطابق اس میں انہوں نے پارٹی یا اس کے عہدیداروں کے کسی بھی کردار سے انکار کیا۔ وجئے نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ حالات خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر موقع سے روانہ ہو گئے تھے۔ سی بی آئی اب وجئے، پارٹی عہدیداروں اور پولس کے بیانات کا تقابلی جائزہ لے رہی ہے۔