بنگلہ دیش میں 28 سالہ ہندو آٹو رکشہ ڈرائیور سمیر داس کو بے رحمی سے تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے اسے بری طرح مارا پیٹا پھر چاقو کے وار کر کے جان لے لی اور اس کا بیٹری آٹو رکشہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ حقوق انسانی کی تنظیم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں فروری کے قومی انتخابات کے قریب آتے ہی فرقہ وارانہ تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔