اسرو کا پی ایس ایل وی-سی 62 راکٹ سری ہری کوٹا سے کامیاب لانچ کے بعد تیسرے مرحلے میں فنی خرابی کا شکار ہو گیا جس کے باعث راکٹ اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا۔ اسرو کے چیئرمین وی نارائنن کے مطابق خلل اس وقت پیدا ہوا جب اسٹریپ آن موٹرز کام کر رہے تھے نتیجتاً 16 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل نہ ہو سکے اور خلا میں ضائع ہو گئے۔ اسرو نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے۔