بلنکٹ نے 10 منٹ ڈیلیوری کا دعویٰ ہٹا دیا، سوئگی اور زیپٹو بھی پیروی کر سکتے ہیں

بلنکٹ نے 10 منٹ ڈیلیوری کا دعویٰ ہٹا دیا، سوئگی اور زیپٹو بھی پیروی کر سکتے ہیں

کوئک کامرس کمپنی بِلنکٹ نے ڈیلیوری بوائز کی فلاح و بہبود سے متعلق خدشات کے پیش نظر ’10 منٹ میں ڈیلیوری‘ کا دعویٰ تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ہے۔ کمپنی نے اپنا نعرہ تبدیل کرتے ہوئے اب ’30 ہزار سے زائد مصنوعات گھر کی دہلیز پر‘ کر دیا ہے۔ یہ اقدام مرکزی وزارت محنت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آیا۔ امکان ہے کہ سوئگی اور زیپٹو بھی اسی طرز پر فیصلہ کریں گی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں پی ٹی آئی