ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی جیسے ممالک کو پیغام دیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ ایران میں مظاہرین کی حمایت میں مداخلت کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ احتجاجی کریک ڈاؤن میں اب تک ہزاروں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔