ایرانی وزیر خارجہ نے ایس جے شنکر کو فون کیا، بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے ایس جے شنکر کو فون کیا، بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ایران میں جاری ہلاکت خیز احتجاج کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں ایران اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جے شنکر نے X پر لکھا ’’ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا فون آیا۔ ہم نے ایران اور اس کے ارد گرد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے