اڈیشہ کے ضلع بھدرک ضلع میں ایک 55 سالہ شخص کو 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت بگھینا جینا کے طور پر ہوئی ہے جو مبینہ طور پر متاثرہ کا رشتے کا دادا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ پیر کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی۔ حملہ کا علم ہونے پر متاثرہ کے اہل خانہ نے باضابطہ شکایت درج کرائی۔