مدھیہ پردیش کے مؤ میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد اسپتال میں داخل

مدھیہ پردیش کے مؤ میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد اسپتال میں داخل

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے مؤ تحصیل میں آلودہ پینے کا پانی استعمال کرنے سے کم از کم 9 افراد بیمار ہو گئے۔ حکام کے مطابق پٹی بازار اور چندر مارگ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد تمام متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلع کلکٹر شیوم ورما نے اسپتال کا دورہ کیا اور پانی کے معیار کی جانچ کے احکامات دیے۔ فی الحال کسی مریض کی حالت تشویشناک نہیں۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی