مودی کے دورۂ سے قبل ایم کے اسٹالن کا مرکز پر حملہ، جی رام جی کے خلاف قرارداد

مودی کے دورۂ سے قبل ایم کے اسٹالن کا مرکز پر حملہ، جی رام جی کے خلاف قرارداد

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اسمبلی میں جی رام جی روزگار اسکیم کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے پرانی منریگا اسکیم بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نئی اسکیم ریاستوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل اسٹالن نے مرکز پر تعلیمی فنڈز روکنے اور گورنر کے کردار پر بھی سخت تنقید کی۔ جی رام جی بل کو حکومت نے سرمائی اجلاس میں پاس کیا تھا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی